اسلا م آباد(نیوزڈیسک)اسلام آبادمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں اورآزادامیدواروں نے کامیابی ہونے کی صورت میں اپنی فتح منانے کاسامان اکھٹاکرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیاسی جماعتوں کے امیدواروں ،آزادامیدواروں نے کامیاب ہونے کی صورت میں آتش بازی ودیگرجشن منانے کاسامان اکٹھاکرلیاہے اوربعض امیدواروں کے حامیوں جشن اسلحہ کی نمائش کرکے بھی کریں گے تاہم اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے بھی غیرمعمولی انتظامات کررکھے ہیں اورکسی بھی شخص کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیاجائے گا۔