کراچی((نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم کے جے آئی ٹی میں انکشافات نے سندھ حکومت کو پریشانی میں مبتلا کردیا‘سابق وزیرکو بچانے کیلئے صوبائی حکومت سرگرم ہو گئی۔تفصیل کے مطابق سندھ حکومت سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو بچانے کیلئے میدان میں آگئی۔ڈاکٹر عاصم نے جے آئی ٹی کے روبرو متعدد چشم کشا انکشافات کئے ہیں ‘اس بات کا قوی امکان ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے بیانات کے بعد سندھا میں متعدد اعلیٰ سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے عدالت کے روبرو اپنے اقبالی بیان میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے دہشتگردوں کا علاج اعلیٰ شخصیات کی سفارش پر کیا اور اگر وہ ایسا نہ کرتے تو اکی جان کو شدید خطرات لاحق تھے۔