اسلام آباد(نیوزڈیسک)تبدیلی آئے گی نہیں بلکہ آگئی ۔اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات ،عمران خا ن نے نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان تحریک انصاف اپنے ووٹ پرمہرلگانے کے بعد بیلٹ پیپرکوفولڈکرنے کاطریقہ بھول گئے ۔اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر کومناسب طریقے سے فولڈ نہ کر سکے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے یونین کونسل نمبر 23 بنی گالہ کے وارڈ نمبر 4ماڈل سکول فار بوائزمیں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،عمران خان بیلٹ پیپر پر ٹھپہ لگانے کے بعد بیلٹ پیپر کو مناسب طریقے سے تہہ نہ کر پائے ، جس پر ساتھ ہی کھڑے ایک شخص نے عمران خان کوکہاکہ کیا کہ خان صاحب اگر آپ یہ کریں گے تو قوم کا کیا بنے گا۔بعد ازاں عمران خان نے اس شخص کی مدد سے بیلٹ پیپر کو مناسب انداز سے لپیٹ کرووٹ کوبیلٹ باکس میں ڈالا۔