کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کاجشن منانے کااعلان ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ 6دسمبرکو پاکستان تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرکراچی میں جشن منائیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے، مجرموں اور لٹیروں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، کرپٹ لوگ اور کرپشن میں ملوث جماعتوں نے اپنا اتحاد قائم کرلیا ہے، کرپٹ عناصر جمہوریت کی آڑ میں مک مکا کی سیاست کررہے ہیں اور نعرہ لگا رہے ہیںکہ جمہوریت خطرے میں ہے، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سست روی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں ہیں، اگر ملک بچانا ہے تو کرپشن میں ملوث لوگوں کا یکساں احتساب کرنا ہوگا، کراچی کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ سب لوگوں کا شہر ہے، لیاری میں بلوچوںاور کچھی برادریوں کو تقسیم کیا گیا، شہر کو لسانیت کے نام پر تقسیم نہیں ہونے دینگے، کراچی کو لسانیت، تعصب اور صوبائیت کے نعرے پر تقسیم ہونے سے میں بچائوں گا،جب تک کراچی تبدیل نہیں ہوگا نیا پاکستان نہیں بن سکتا، نیا پاکستان بنانے کے لئے کراچی کے لوگ ہمارا ساتھ دیں،کسی ایسی جماعت کو ووٹ نہ دیں جسکے سربراہ کی جائیدادیں اور اثاثے ملک سے باہر ہوں، 30برس قبل نفرت کی سیاست شروع نہ ہوتی تو کراچی آج دبئی ہوتا، عوام تبدیلی کیلئے بلے اور ترازو کو ووٹ دیں، 5 دسمبر کو کراچی میں تاریخ رقم ہوگی، 6دسمبر کو کراچی آکر جیت کا جشن منائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ککڑی گرائونڈ لیاری میں پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ لیاری میں کامیاب جلسے پر خرم شیر زمان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں کہا گیا کہ لیاری کا دورہ نہ کرو، وہاں سیکورٹی خدشات ہیں لیکن ہم تمام تر خدشات کے باوجود لیاری آئے ہیں۔ لیاری کی غیور عوام نے استقبال کیا ہے۔ لیاری کے لوگ کسی سے نہیں ڈرتے۔ ہم بھی کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔ نبی کریمﷺ جس راستے پر چلے وہ حق اور سچ کا راستہ ہے۔ انہوں نے بٹے ہوئے انسانوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔ مدینہ میں ایسی ریاست کی بنیاد رکھی جو عدل وانصاف پر قائم تھی۔ انصاف کا مطلب ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ عدل وہ ہے جس میں سب انسان برابر ہیں اور جس کے پاس زیادہ ہے اسے غریبوں کو دینا چاہئے۔ لیاری میں بلوچ اور کچھی برادری کو تقسیم کیا گیا۔ نفرتیں پھیلائی گئیں۔ لوگوں کو لڑایا گیا۔ کراچی میں بھی لسانیت اور مذہب کے نام پر نفرتیں پھیلا ئی گئیں۔ اردو، بلوچ، پٹھان اور سندھی اور دیگر قوموں کو نفرتوں کے نام پر تقسیم کیا گیا۔ لسانیت کے نام پر سیاست کی۔ قتل وغارت کی گئی۔ میری عمر پاکستان بننے کی عمر کے ساتھ ہے جب کراچی کرکٹ کھیلنے آتا تھا تو یہ روشنیوں کا شہر تھا۔ یہاں پانی ہوتا تھا بجلی ہوتی تھی۔ آہستہ آہستہ اس شہر کو تباہ کردیا گیا۔ اگر 30 برس قبل نفرتوں کی سیاست نہیں ہوتی تو کراچی دبئی ہوتا۔ دبئی کراچی کی وجہ سے بنا ہے کیونکہ کراچی کا پیسہ اور بزنس دبئی گیا ہے۔ دبئی میں 2 سالوں میں 430 ارب روپے کی پراپرٹی خریدی گئی۔ کراچی اور لیاری کے لوگ پیچھے نہیں ہیں۔ لوگوں کو بار بار ڈسا نہیں جاسکتا۔ بار بار باریاں لینے والے عوام سے مخلص نہیں۔ جو قوم اپنی حالت خود نہیں بدلتی، اس کی حالت کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ آپ کی حالت بدلنے کے لئے میں آیا ہوں۔ میں آپ کا اپنا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی کے حالات جان بوجھ کر تباہ کئے گئے۔ لندن برطانیہ اور نیویارک امریکہ کا معاشی حب ہے۔ اگر ان دونوں شہروں کو تباہ کیا جائے گا تو برطانیہ اور امریکا بیٹھ جائیں گے۔ جب نیویارک پر نائن الیون کا واقعہ ہوا تو اس واقعے کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے اور اس سے لاکھوں انسان متاثر ہوئے۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔ کراچی کو بچانا ہوگا اور لوگوں کی تقسیم روکنی ہوگی۔ میں لوگوں کی تقسیم روکوں گا۔ کراچی میں لسانیت کا خاتمہ کرینگے جب تک کراچی تبدیل نہیں ہوگا۔ نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔ نواز شریف، آصف علی زرداری اور الطاف حسین ملے ہوئے ہیں۔ ان کی جائیدادیں اور اثاثے ملک سے باہر ہیں۔ یہ لوگ مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کہتی ہے کہ میئر اپنا ہونا چاہئے۔ مفادات کے نام پر کبھی مہاجر اور کبھی پنجابی کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔ کراچی سب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس لیڈر کی جائید اد یں باہر ہوں گی، وہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مشرف دور میں این آر او کی وجہ سے سعودی عرب گئے۔ الطاف حسین تو پہلے ہی چلے گئے اور اب زرداری بھی چلے گئے ہیں۔ یہ سب مک مکا کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ آج ملک قرضے کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔ ماضی میں لوگ بیرون ملک سے پاکستان پڑھنے آتے تھے۔ 45 برس قبل جب دبئی کے شیخ زاید پاکستان آئے تو ڈپٹی کمشنر نے ان کا استقبال کیا تھا اور ایوب خان جب امریکا گئے تھے تو امریکی صدر نے ان کا استقبال کیا۔ آج تو پاکستانی حکمرانوں کا استقبال کرنے بیرون ملک میں کوئی بڑا لیڈر ایئرپورٹ نہیں آتا اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ سب ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ ماضی کا پاکستان آج کے پاکستان سے بہت بہتر تھا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب یکساں طور پر ہونا چاہئے۔ ہم نے خیبرپختونخواہ میں احتساب سیل بنایا۔ سب سے پہلے اپنے وزیر کا احتساب کیا۔ جب کرپشن میں ملوث ایک خاتون کو پکڑا گیا تو سب جماعتوں نے شور مچادیا۔ یہ تمام جماعتیں کرپٹ لوگوں کی یونین اور کارپوریشن ہیں۔ مجرم اور قبضہ مافیا نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے اور باریاں بدل بدل کر اقتدار حاصل کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں کرپٹ لوگوں کا اتحاد بن چکا ہے۔ ان لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوراخ سے مومن کو دو مرتبہ نہیں ڈسا جاسکتا۔ کراچی کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہیں لسانیت، فرقہ واریت، بھتہ خوری، قبضہ مافیا، اسلحہ مافیا، کرپشن مافیا اور ٹارگٹ کلرز سے نجات حاصل کرنے کے لئے 5 دسمبر کو ووٹ دینا ہوگا۔ ووٹ کی طاقت سے کراچی کو تبدیل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں 6دسمبر کو کراچی آکر جیت کا جشن منائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن جیت کر کراچی اور لیاری کے مسائل حل کریں گے۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں علی زیدی، عمران اسماعیل، ڈاکٹر عارف علوی، خرم شیر زمان، فیصل واڈا ، ناز بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے لیاری میں پولیس گردی کرکے یہاں کے ماحول کو تباہ کردیا ہے اور لیاری پیکیج کے نام پر اربوں روپے ہضم کرلئے گئے ہیں۔ آج لیاری کے لوگ بیزار ہوگئے ہیں اور 5 دسمبر کو لیاری پیپلز پارٹی کا نہیں تحریک انصاف کا قلعہ بن جائے گا۔ جلسے میں خواتین، بچوں، مردوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد پارٹی ترانوں پر رقص کررہی تھی۔بعدازاں کراچی روانگی سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں کیونکہ سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز موجود ہیں۔اس لئے پولنگ کے دن فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔ایم کیوایم میں مائنس ون کافارمولا باہرسے نہیں بلکہ اندرسے ہے، دشمن اندر موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن جانبدا رہے۔الیکشن کمیشن کی تبدیلی ضروری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لوگ ووٹ دیں گے توکراچی میں تبدیلی آئے گی۔عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈکے سربراہ شہریارخان کے ساتھ بھارت میں پیش آنے والے سلوک کی مذمت کی اورکہاکہ ان کے ساتھ جورویہ بھارت میں اختیارکیاگیا،وہ ٹھیک نہیں ہے۔قبل ازیں عمران خان پاک فضائیہ کی شہیدہونے والی آفیسرمریم مختیارکے گھرگئے اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ عمران خان پروگرام کے مطابق دائود چورنگی جانے کی بجائے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے۔دائود چورنگی پر تحریک انصاف کے کارکن بہت دیر سے ان کا انتظار کررہے تھے۔ عمران خان کے وہاں نہ پہنچنے پر کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو دھکے دیئےاور اس پر زبر دست احتجاج کیا۔علاوہ ازیں عمران خان نے اتوار کی صبح کراچی میں اپنے قریبی دوست یوسف بیگ مرزا کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف کی آمریت میں بھی کسی حد تک جمہوریت تھی، نواز شریف کی جمہوریت آمریت کی جانب راغب ہے، وزیر اعظم پیکجز کا اعلان کر کے ووٹ خرید رہے ہیں،الیکشن کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ مکمل طور پر جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وسیم اکرم کو سیاست میں آنے کی دعوت نہیں دیتا لیکن انکے ساتھ ملکر پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کیلئے کرکٹ اکیڈمی بنائوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے لوگوں کا میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، عوام نے ہمیشہ محبت کا اظہار کیا اور حوصلہ مندی کے لیے سڑکوں پر بھی آئے۔ قبل ازیں عمران خان اتوار کی صبح کراچی میں اپنے قریبی دوست یو سف بیگ مرزاکے گھر ناشتے کیلئے پہنچے، جہاں ماضی کے مایہ ناز فاسٹ باولر وسیم اکرم انکی اہلیہ شنیرا، تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹرعارف علوی، عمران اسماعیل، فیصل واڈا سمیت دیگر کئی اہم سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا
تحریک انصاف کاجشن منانے کااعلان
30
نومبر 2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- زخمی سیف کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
- ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی احسان اللہ کو بڑی پیشکش
- 22جنوری کو سکینڈل آنیوالا ،نہیں رکاتوحکومت جیل بھی جائیگی، فیصل واوڈا
- سیف کے گھر کے اندر سے حملہ آور کو داخل ہونے میں مدد ملی، پولیس ...
- سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنسے چاقو کے ٹکڑے کو نکال ...
- گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری پکڑی گئی
- سیف علی خان کے جسم پر آنے والے زخموں کی تفصیلات سامنے آگئیں
- ڈکیتی اور سیف پر حملے کے وقت کرینہ اور بچے کہاں تھے؟ اداکارہ کی انسٹا ...
- آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا ...
- آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ...
- سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی، چاقو کے وار سے اداکار زخمی حالت میں ...
- وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے قرض 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- زخمی سیف کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
- ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی احسان اللہ کو بڑی پیشکش
- 22جنوری کو سکینڈل آنیوالا ،نہیں رکاتوحکومت جیل بھی جائیگی، فیصل واوڈا
- سیف کے گھر کے اندر سے حملہ آور کو داخل ہونے میں مدد ملی، پولیس کا انکشاف
- سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنسے چاقو کے ٹکڑے کو نکال لیا گیا
- گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری پکڑی گئی
- سیف علی خان کے جسم پر آنے والے زخموں کی تفصیلات سامنے آگئیں
- ڈکیتی اور سیف پر حملے کے وقت کرینہ اور بچے کہاں تھے؟ اداکارہ کی انسٹا اسٹوری وائرل
- آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ… گور نر کی تردید
- آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ہوگئی
- سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی، چاقو کے وار سے اداکار زخمی حالت میں اسپتال منتقل
- وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے قرض 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت