اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ریحام خان کےلئے پاکستان میں ایک نئی مصیبت ,اتنی رقم کہاں سے حاصل کریں گی ؟ ڈاکٹر اعجاز رحمان نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا . ڈاکٹر اعجاز رحمان ریحام خان کے سابق شوہر ہیں. جنہوں نے تین صفحات پر مشتمل ہرجانے کا نوٹس ریحام خان کو بھجوایا جس کا متن ہے کہ ریحام خان کی جانب سے عائد الزامات سے ڈاکٹر اعجاز رحمان کی شہرت پر اثر پڑا ہے لہٰذا ریحام خان ہرجانے کی ادائیگی کے ساتھ تحریری معافی بھی مانگیں ، نوٹس میں مزید کہاگیا کہ اگر ریحام خان نے پندرہ دنوں کے اندر ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کر کے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جائے گا