جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

موسمیاتی تبدیلیاں،پاکستان کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جنوبی ایشیائی خطے میں”ہیٹ سرپلس“ زون میں آگیا،پاکستان سے مون سون کا پورا سیزن غائب ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ، بارشوں میں بے پناہ زیادتی، خشک اور سرد موسم سرما، طویل خشک سالی پاکستان کا مقدر ہوسکتی ہے،پاکستان میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان جغرافیائی اعتبار سے اس خطے میں آگیا ہے جو ”ہیٹ سرپلس“ زون میں آتا ہے۔ سائنسدانوں محکمہ موسمیات کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان سے مون سون کا پورا سیزن غائب ہونے کا امکان ہے۔ ان تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بارشوں میں بے پناہ زیادتی، خشک اور سرد موسم سرما، طویل خشک سالی پاکستان کا مقدر ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں اور ماہرین کی یہ بھی رائے ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ پاکستان کی معیشت کا بڑا دارومدار زراعت پر ہے۔ پاکستان پر آبادی کا دباﺅ بھی بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے قدرتی وسائل پر دباﺅ میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ پاکستان میں 2010ءمیں آنے والے سیلاب کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ قرار دیا جاتا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیرس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے عوامل کا تجزیہ پیش کریں گے،وہ عالمی برادری کو باور کرائیں گے کہ پاکستان کا گلوبل وارمنگ میں کوئی کردار نہیں کیونکہ پاکستان کاربن کے اخراج میں زیادتی کا سبب نہیں بن رہا۔ صنعتی اعتبار سے ترقی یافتہ ممالک گلوبل وارمنگ کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کو ناکردہ گناہوں کی سزا نہیں ملنی چاہئے۔ پاکستان کے پاس وسائل کی شدید کمی ہے اس لئے وہ موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے ان سے نمٹنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لئے پاکستان کی ان تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مدد کی جائے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پیرس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہونے والے لوگوں اور ملکوں کی مدد کیلئے اربوں ڈالر کا عالمی فنڈ بھی قائم کرنے کا اعلان ہوگا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…