چنیوٹ( آن لائن) نہر جھنگ برانچ سے کروڑوں روپے کی کرنسی کی پانچ بوریاں برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چنیوٹ کے نواحی علاقہ امین پور بنگلہ نہر جھنگ برانچ سے پانچ بوریوں میں بند کروڑوں روپے کے نوٹ نہر سے ملے ہیں مقامی افراد نے جب بوریوں میں بند کروڑوں روپے کی کرنسی کو دیکھا تو یہ نوٹ بڑی مہارت سے قینچی کے ساتھ کاٹے ہوئے تھے مقامی افراد نے کرنسی کے بارے میں مقامی پولیس کو آگاہ کیا تو انہوں نے کوئی توجہ نہ دی تاہم نامعلوم افراد کرنسی کی ان بوریوں میں بند نوٹوں کے ٹکروں کواٹھا کر ساتھ لے گئے ۔