اسلام آبا(نیوز ڈیسک)شہر اقتدار میں ملکی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کا میدان لگ چکا ہے اور ووٹرز بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے ایک پولنگ سٹیشن پر خشک سٹیمپ پیڈ بھیج دیے جس سے کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، یونین کونسل 19 ماڈل گرلز کالج برائے خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ انک پیڈ خشک نکلا، بعض مقامات پر انک پیڈ میں پانی ڈال کر بھی کام چلانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔