جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریحام خان نے واپسی کیلئے پیکنگ کرلی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میاں شہبازشریف اور ریحام خان کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی ہے،جس میں مستقبل کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد یکم دسمبر کو پاکستان واپس آنے کیلئے سامان باندھ چکی ہیں۔میاں شہباز شریف سے ملاقات سے قبل ریحام خان کا ابھی وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ریحام خان کی خدمات حاصل کرنے کیلئے فوری طور پر انہیں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نئے ٹی وی چینل میں بھاری معاوضے پر نوکری بھی لے کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ریحام خان کی میاں شہباز شریف سے اس ملاقات کو بہت خفیہ رکھا گیا لیکن اس کے اثرات اس وقت ظاہر ہونا شروع ہوئے جب ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پر کچھ سیاسی نوعیت کے پیغامات چھوڑے۔ اس خفیہ ملاقات میں طے کیا گیا ہے کہ ریحام خان ابتدائی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر کیچڑ اچھالیں گی اور میاں شہباز شریف اس کے بدلے میں ریحام خان کے تمام مالی اور سیاسی معاملات کی بھرپور نگرانی کریں گے۔ میاں شہباز شریف سے اس خفیہ ملاقات کے بعد ریحام خان کے تیور کافی بدلے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لندن کسی خاص شیڈول کے حوالے سے نہیں تھا اور نہ ہی ان کی وہاں پر کوئی اہم ملاقاتیں طے تھیں مگر چونکہ دوسری طرف ریحام خان کو اپنی وطن واپسی کے حوالے سے حتمی تاریخ کا تعین کرنا تھا اور اس حوالے سے وہ اپنے وطن واپسی کے شیڈول میں متعدد بار تبدیلی بھی کرچکی تھیں،اس لئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس خفیہ ملاقات کیلئے ہنگامی طور پر لندن مشن پر گئے۔دوسری طرف اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن میں ریحام سے ایسی کوئی ملاقات نہیں کی



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…