ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

سعدرفیق بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )سعدرفیق بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑےوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ہوں یا عمران خان کسی کو ووٹر سے رابطے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟، الیکشن کمیشن ایسے قوانین نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں،جماعت اسلامی کو ایک لبرل جماعت کے ساتھ اتحاد مبارک ہو، لوگ ریلیوں میں تماشہ دیکھنے تو آ جاتے ہیں لیکن ووٹ نہیں دیتے عوام صرف کام کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں پی ٹی آئی کے کارکنوںکی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کام کرنا چاہتی ہے لیکن سیاسی یتیم اسے ایسا نہیں کرنے دینا چاہتے ۔ ہم نے انتخابی منشور میں عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کررہے ہیںاور انشا اللہ جب عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سرو خرو ہوں گے۔ اب تک ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) درست راستے پر گامزن ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو سیاسی آزادی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور سراج الحق کو کراچی میں ریلی نکالنے سے روکنا مناسب نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق بارے نظر ثانی کرے۔ الیکشن کمیشن ایسے قوانین نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں۔ نواز شریف ہوں یا عمران خان کسی کو ووٹرز سے رابطے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کو ایک لبرل جماعت کے ساتھ اتحاد مبارک ہو،جماعت اسلامی فیصلہ کر لے کہ وہ رائٹ ونگ کی جماعت ہے یا لبرل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ریلیوں میں تماشا دیکھنے تو آ جاتے ہیں لیکن ووٹ نہیں دیتے،عوام صرف کام کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں اور جس کا ثبوت بلدیاتی انتخابات کے دو مراحل میں سامنے آ چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…