لاہور( نیوزڈیسک)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو نئی مرسیڈیز گاڑی فراہم کر دی گئی ،گورنر کے قافلے میں چلنے والی جیمبر وین کی تبدیلی کی درخواست پر عمل نہ ہو سکا ۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاﺅس کی طرف سے ملک محمد رفیق رجوانہ کےلئے نئی گاڑی کے لئے ایک سال قبل درخواست دی گئی تھی جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے انہیں نئی مرسیڈیز گاڑی فراہم کر دی گئی ہے تاہم گورنر کے قافلے میں چلنے والی جیمبر وین کی تبدیلی کی درخواست پر عملدرآمد نہیں ہو ا۔