لاہور(نیوزڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا 5 روزہ دورہ برطانیہ انتہائی مصروف ہوگا- وزیر اعلیٰ شہبازشرےف برطانےہ سیکرٹری آف سٹیٹ فارفارن افےئرزودولت مشترکہ اوربرطانوی وزےر داخلہ سے ملاقات کریں گے-وزیر اعلیٰ سیکرٹری آف سٹیٹ اور منسٹر آف سٹیٹ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ‘ برطانوی وزیر تجارت و سرماےہ کاری اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایڈوائزر سے بھی ملیں گے -وزیر اعلیٰ شہباز شریف ”یو کے- پاکستان انرجی اینڈ انفراسٹرکچر کانفرنس“ سے خطاب کریں گے -وزےراعلیٰ اپنے دورے کے دوران اعلی برطانوی حکام سے ملاقاتےں کرےںگے جبکہوزیر اعلیٰ برٹش کونسل کے چیف ایگزیکٹو سے بھی ملاقات کریں گے اور دیگر اہم اداروں کے سربراہوں سے ملیں گے -وزیر اعلیٰ کے دورے کا مقصدتعلیم‘ صحت‘ سکل ڈویلپمنٹ اوردیگر شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا ہے – دورے کے دوران پنجاب حکومت اوربرٹش کونسل کے مابےن تعاون بڑھانے کےلئے مفاہمت کی ےادداشت پر دستخط بھی کےے جائےں گے۔وزےراعلیٰ برطانوی اراکےن پارلےمنٹ کے پاکستان کے بارے مےں آل پارٹےز پارلےمانی گروپ سے بھی خطاب کرےںگے۔وزےراعلیٰ ےونےورسٹی آف لندن مےںنالج پارک اورہائر اےجوکےشن کے حوالے سے برطانوی حکام سے ملاقات کرےں گے۔وزےراعلیٰ کا دورہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ برطانےہ کے ساتھ تعلقات کے فرو غ کے حوالے سے انتہائی اہمےت کا حامل ہے ۔