کراچی (نیوزڈیسک )مخدوم خاندان کا اہم اجلاس طلب،پیپلزپارٹی کی قیادت کے معاملے پرمسئلہ کھڑاہوگیا،ہالا کے مخدوم خاندان کا اجلاس 5دسمبرکومنعقد ہوگا،جس میں مخدوم محمدامین فہیم کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی نشست پرالیکشن لڑنے کے لیے مخدوم خاندان کے امیدوار کااعلان کیا جائے گا۔انتہائی باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ مخدوام امین فہیم مرحوم کی بھائیوں مخدوم خلیق الزماں یا مخدوم سعید الزماں میں سے کوئی ایک امیدوار ہوگا۔ان دونوں کی ایم آرڈی کی تحریک میں بہت قربانیاں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم خاندان جس امیدوار کا فیصلہ کرے گا، وہی پیپلزپارٹی کی قیادت کا امیدوار ہوگا۔امیدوارکااعلان مخدوم امین فہیم کے چہلم پر6دسمبرکوکیا جائے گا۔واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے نئے سربراہ کے طورپر آصف علی زرداری کا نام لیاجارہاہے ،مخدوم خاندان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی صدارت کے لئے امیدوار کے اعلان پر پیپلزپارٹی میں بڑے پیمانے پر دھڑے بندی کا امکان ہے۔