منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا بحری بیڑہ سری لنکن سمندری حدود میںداخل

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (نیوزڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط سیاسی ¾سفارتی ¾ ثقافتی ¾ معاشی اور دفاعی تعلقات کے اظہار کےلئے پاکستان کا بحری بیڑہ پی این ایس شمشیر (آج )پیر کو چار روزہ خیر سگالی دورے پر کولمبو کی بندر گاہ پر پہنچے گا جو تین دسمبر تک وہاں قیام کریگا ۔پاکستانی بحری بیڑے وقتاً فوقتاً سری لنکا جاتے رہتے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوتا ہے ۔پی این ایس شمشیر تیسرا جہاز ہے جو کولمبو کا دورہ کررہا ہے اور اس کی تلوار جیسی شکل اسے خاص اور منفرد مقام دیتی ہے کیونکہ تلوار اسلامی تاریخ میں جرات و بہادری کا ایک استعارہ ہے ۔پی این ایس شمشیر 31اکتوبر 2008کو تیار اور 19دسمبر 2009ءکو بحریہ میں شامل کی گئی ۔بحری بیڑے میں موجود مشن کمانڈر کمو ڈور بلال عبد الناصر اور کیپٹن سید رضوان خالد اپنے دورے کے دور ان سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر سمیت ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اورکمانڈر ویسٹرن نیول ایریا سے ملاقاتیں کرینگے اپنے قیام کے دوران وہ سری لنکا کی بحریہ کے ساتھ مختلف پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں بھی حصہ لینگے ۔پاک بحریہ سری لنکا کومختلف تربیتی کورسز بھی کراچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…