پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

امین فہیم کاانتقال، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نئے صدر کاانتخاب ہوگیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی صداراتی نشست کے امیدوار ہونگے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ اور صوبائی قانون سازی میں کردار ادا کرنے والی پی پی پی پی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت رجسٹرڈ ایک مکمل پارٹی ہے جس کی صدارت آصف زرداری کو دینے کے حوالے سے معاملہ امین فہیم کی زنگی میں ہی زیر غور آیا تھا۔پی پی پی کے ایک رہنما نے کہاکہ آصف زرداری کی جانب سے 2013 میں ملک کی صدارت کی مدت مکمل کیے جانے کے بعد دونوں جماعتوں کو ضم کرنے کا جائزہ لینے کے لئے اس مسئلے پر بات چیت کی گئی تھی تاکہ ملتے جلتے ناموں کی وجہ سے موجود الجھن کو ختم کیا جاسکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک موقع پر یہ فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ آصف زرداری کو پی پی پی پی کا صدر منتخب کردیا جائے گا اور انھوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مذکورہ پارٹی مستقبل میں انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ تاہم کچھ ٹیکنیکل اور قانونی وجوہات کی وجہ سے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلے سے پارٹی کے تمام قانون ساز براہ راست آصف زرداری کی قیادت میں آجاتے اور وہ ان کے خلاف براہ راست کارروائی بھی عمل میں لاسکتے۔پیپلز پارٹی میں موجود کچھ قانونی ماہرین نے اس تجویز کی مخالفت کی کیونکہ ان کے خیال میں اس فیصلے سے پارٹی کو مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد آصف زرداری کو پی پی پی کے شریک چیئرمین کا عہدا چھوڑنا پڑتا کیونکہ ایک فرد ایک ہی وقت میں دو مختلف سیاسی جماعتوں کا عہدیدار نہیں ہوسکتا۔پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری قمر الزماں قائرہ نے کہا کہ مذکورہ مسئلے پر بات چیت کے لیے کوئی اجلاس یا پینل نہیں بلایا گیا ہے۔انھوںنے کہا کہ اس مسئلے پر بات چیت کے لیے جلدی کی ضرورت نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کے دونوں ہی رہنماو¿ں نے آصف زرداری کے پی پی پی-پی کے صدر منتخب کئے جانے کے سوال پر کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد پی پی پی-پی کی پارلیمنٹ میں نمائندگی موجود نہیں ہے جیسا کہ پارٹی کے متعدد ا±میدواروں نے گذشتہ ہونے والے 3 انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…