لاڑکانہ(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے،پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور نظریے ہر روز تبدیل نہیں ہوتے ،نجی ٹی وی کے مطابق لاڑکانہ میں ’’شہدائے اسلام کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسلام کو دنیا کے سامنے ایک انتہا پسند دین کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں پورا یورپ اسلام کے خلاف متحد ہو چکا ہے،،دنیا میں معزز اور محترم قوم بن کے رہنا چاہتے ہیں دنیا سے کٹ کر نہیں ،مغرب دنیا میں میں پاکستان کو تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ،مورچوں میں جو چند لوگ چھپ کر مسلح بیٹھے ہیں یورپ ان کو مسلمان کے طور پر پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی شناخت اسلام ہے ،اسلام کی غلط تشریح کرنے والے غلط ہیں اسلام نہیں۔نجی چینل کے مطابق ہزاروں افراد کانفرنس میں شریک ہیں۔