کراچی (آن لائن) کراچی میں فیشن پاکستان ویک شروع ہو گیا ہے، اس موقع پر ماڈلز نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کےٹ واک کر کے تقرےب کو چار چاند لگا دیئے۔ مےڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے اےک مقامی ہوٹل مےں فےشن پاکستان وےک کا آغاز ہو گےا ہے،تقرےب مےں خوبصورت ماڈلز نے رنگ برنگے ملبوسات پہن کر کےٹ واک کر کے تقرےب مےں موجود لوگوں سے خوب داد وصول کی۔ فیشن ویک میں ملک بھر سے اکیس فیشن ڈیزائنرز نے شادیوں کے سیزن اور موسم سرما کی مناسبت سے اپنے ملبوسات پیش کئے جن میں ہلکے رنگوں کا استعمال زیادہ نظر آیا۔تین روز تک جاری رہنے والے اس فیشن شو کو ونٹر فیسٹیول کا نام دیا گیا ہے۔ فیشن شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ فیشن شو مزید دو روز تک اپنی رنگینیاں بکھیرے گا۔