جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

وسیم اکرم تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں،عمران خان نے بتادیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازجمہوریت سے ڈکٹیٹرشپ کا دورہ زیادہ بہتر تھا ،کراچی آتے ہی تین ایف آئی کٹ گئی ہیں، دو اور مقدمات درج ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا،پرتپاک استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کا دل سے مشکور ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کراچی آمد پر یہاں کے عوام جس جوش و جذبے سے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اس پر ان کے دل سے مشکور ہوں ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کی کارکردگی اور تیاری زبردست ہے ، کراچی والوں نے میری آمد پر جو رد عمل دیا اس سے میرا اعتماد اور بھی بڑھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آنے پر میرے خلاف تین ایف آئی آر کٹ چکی ہیں اگر دو اور بھی کٹ جائیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ نواز جمہوریت سے تو آمریت زیادہ اچھی تھی جس میں کم ازکم میرے خلاف کوئی ایف آئی آر تو نہیں کٹی۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ وسیم اکرم میرے دوست ہیں اور ان کو سیاست میں آنے کی دعوت نہیں دوں گا ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے جیسے میرا رستہ روکا تھا اگر میں چاہتا تو چڑھا کردیتا کیونکہ اس وقت میں ساتھ بہت جنون تھا مگر ہم نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کو ترجیح دی اور ایسا نہیں کیا ، اپنا رستہ بدل لیا ۔ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ میں نے خاتون صحافی سے کہا ہے کہ وہ مجھے ثبوت دیں تو ان سے بدتمیزی کرنیوالے کارکنوں کو پارٹی سے باہر نکال دوں گے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…