پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے محلہ شاہی آباد میں بم ڈسپوزل یونٹ نے 3 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا،جو ایک گھر کے باہرنصب کیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق محلہ شاہی آبادمیں زیارت گل نامی شخص کیگھر کے باہر شرپسندوں نے بم نصب کیاتھا، جس کی ا طلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی۔ بی ڈی یواہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بم کوناکارہ بنادیا، بی ڈی یو کے مطابق ٹائم بم تین کلووزنی تھا۔پولیس کے مطابق بم مبینہ طور پر بھتہ دینے سے انکار پر نصب کیاگیا۔