لاہور (آن لائن) جنرل راحیل شریف کا بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرر کا اعلان 27 نومبر 2013ءکو کیا گیا تاہم 29 نومبر 2013ءکو وہ پاک فوج کے 15 ویں سربراہ بنے۔ برازیلی حکومت نے خطرات سے نمٹنے کیلئے جراتمندانہ جدوجہد، اپنی قوم کو امید دلانے، کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے دوران فوج کی عمدہ قیادت کرنے اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو برازیل کے اعلیٰ اعزاز ”آرڈر آف میرٹ“ سے نوازا ہے۔ اعزاز برائے 10 سال خدمت، اعزاز برائے 20 سال خدمت، اعزاز برائے 30 سال خدمت، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سنچری اعزازات بھی شامل ہیں۔ غیرآپریشنل اعزازات میں”نشان امتیاز“ اور”ہلال امتیاز“ شامل ہیں۔ ”یادگاری اعزازات“ میں قرار داد پاکستان تمغہ، تمغہ استقلال، ہجری تمغہ، تمغہ جمہوریت، یوم آزادی سنہرہ اعزاز، تمغہ بقا شامل ہیں۔ یہی نہیں جنرل راحیل شریف کو ”خارجہ اعزازات“ سے بھی نوازا گیا جس کے مطابق ”آرڈر آف عبدالعزیز آل سعود“ ”اعزاز برائے فوج میں میرٹ (ریاست ہائے متحدہ امریکہ) شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق راحیل شریف سیاست میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بطور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ”2 کامیاب ترین سال“ ملک و قوم کیلئے قیمتی تحفہ سے کم نہیں، ضرب عضب جیسی ”بہترین حکمت عملی“ سے دہشت گرد عناصر آخری سانسیں لے رہے ہیں، وہ 16 جون 2016 میں 60 سال کے ہوجائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق 90 فیصد سے زائد پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔