اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے راہنماراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نواز شریف سے زیادہ مقبول ہیں،لیکن ان کی مقبولیت جمہوریت کے لئے خطرہ نہیں ،آصف علی زرداری کسی خوف سے بیرون ملک میں نہیں ہیں علاج کےلئے گئے ہیں،کراچی آپریشن میرٹ پر ہو رہا ہے ،نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو بہت بڑی لیڈر تھیں ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوگا۔آصف علی زرداری بھی تجربہ کار اور سیاست کو سمجھتے ہیں،بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے ہی پیپلزپارٹی کو بچایا اور مفاہمت کی سیاست کرکے5سال تک حکومت کی، پیپلزپارٹی کے پاس اکثریت نہیں تھی لیکن آصف علی زداری نے کمال قیادت سے مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے حکومت کی مدت پوری کی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نئے دور کے لیڈر ہیں ان کی پرورش بے نظیر بھٹو نے کی،بلاول بھٹو اب پارٹی کو لےکر آگے جائیں گے،پیپلزپارٹی ایک سوچ کا نام ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ نیب نے کوئی نیا کیس مجھ پر نہیں بنایا جو کیس سوموٹو ایکشن کے تحت بنے تھے وہی چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد میرے اثاثوں میں کمی ہی ہوئی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک نہیں گئے وہ بیماری کی وجہ سے گئے ،جب صدر تھے تو بھی وہ علاج کےلئے گئے تھے۔نوازشریف اور ہمارے درمیان مک مکا میثاق جمہوریت پر ہی تھا،جس کے تحت صرف حکومت گرانا نہیں ہوگا تاہم اپوزیشن کا کردار بھرپور ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات صاف شفاف نہیں مانتا تاہم عمران خان کے دھرنے کے اقدام کو تسلیم نہیں کیا اور ہم نے جمہوریت کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میرٹ پر ہورہا ہے،ڈاکٹر عاصم حسین سے3ماہ میں جو تفتیش ہوئی وہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔وزیراعظم کو اختیارات آئین دیتا ہے جو بھی وزیراعظم ہوگا بااختیار ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف زیادہ مقبول ہیں،آرمی چیف کا مقبول ہونا جمہوریت کےلئے خطرہ نہیں ہے،آرمی چیف کی مقبولیت کا مقابلہ وزیراعظم سے نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے اس کو متنازعہ نہیں بننا چاہئے۔
آرمی چیف کی مقبولیت نواز شریف سے زیادہ ہے ،زرداری کسی خوف سے نہیں علاج کے لئے بیرون ملک گئے :راجہ پرویز اشرف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































