حافظ آباد(نیوزڈیسک) حافظ آباد یو سی 8 میں دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ کے افضل تارڑ کامیاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے حافظ آباد کی یونین کونسل 8 میں دوبارہ گنتی کے بعد شکست سے دوچار ہونے والے ن لیگ کے امیدوار افضل تارڑ کامیاب قرار دے دیے گئے۔ دوبارہ گنتی میں افضل تارڑ کو 121 ووٹوں کی برتری حاصل ہونے پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اس یونین کونسل سے ن لیگ ک افضل تارڑ کو تحریک انصاف کے امیدوار کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ افضل تارڑ وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے والد ہیں۔