اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم آج رات12 بجے ختم ہوجائے گی، پریزائیڈانگ افسران کو29 نومبر سے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات مل جائیں گے۔اسلام آباد میں انتخابی مہم کا وقت 28 نومبر کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی ،جس کے بعد کوئی کارنر میٹنگ ہو سکتی ہے ، نہ ہی جلسے، جلوس ۔کوئی امیدوار گھر گھر جا کر ووٹ نہیں مانگ سکے گا اور نہ کوئی اشتہار چلے گا۔ الیکشن کمیشن نےحکم جاری کیاہے کہ کوئی خلاف ورزی نہ کرے بصورت دیگرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 640 پریزائیڈانگ افسران کو 29 نومبر سے یکم دسمبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہیں اور وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی سزا دے سکتے ہیں ۔اسلام آباد میں بلدیاتی کے دوران پولنگ کی شکایات اور مانیٹرنگ کے لیے الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ روم قائم کیا ہے جو 2 شفٹوں میں کام کرے گا، سیکریٹری الیکشن کمیشن خود نگرانی کریں گے، کنٹرول میں موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیاجائے گا۔شکایات کے لئے مانیٹرنگ روم کےٹیلےفون نمبرز051-9210816 ،051-9210817 اور051-9210818 ہیں جبکہ فیکس نمبرز051-9210819 اور051-9210820 ہیں۔بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، اتوار کو تمام انتخابی سامان پولنگ آفیسرز کے حوالے کیا جائے گا ۔ انتخابی عملےکو پولنگ کے روز وقت سے 2 گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت کی ہے، پولنگ صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن مہم رات 12 بجے ختم
28
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں