کراچی(نیوزڈیسک) مزار قائد پر ریڈ الرٹ کے باعث عمران خان نے اپنی ریلی جیل روڈ چورنگی پر ختم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں کراچی پہنچے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں کی جانب سے ریلی کی قیادت کی جارہی تھی جسے مزار قائد پر ختم ہونا تھا۔ تاہم مزار قائد پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے دونوں قائدین سے ریلے وہاں نہ لانے کی درخواست کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر عمران خان اور سراج الحق نے اپنی ریلی جیل روڈ چورنگی پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔