کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی ریلی کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،جس کی وجہ سے لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے ۔ٹریفک جام کے باعث کئی گاڑیوں میں فیول ختم ہوگیا اور ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کی وجہ سے مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی آمد کے موقع پر دونوں جماعتوں کی جانب سے استتقبالی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کے شرکاء صبح سے ہی شہر کے مختلف علاقوں سے ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کے اطراف شاہراہوں خصوصاً شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔جیسے ہی دونوں جماعتوں کے قائدین باہر آئے اور اسٹار گیٹ سے ریلی کا آغاز ہوا تو شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریکس کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ایف ٹی سی ،نرسری ،بلوچ کالونی اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ریلی کے باعث ملینیم مال ،نیپا چورنگی ،حسن اسکوائر ،جیل چورنگی، مزار قائد اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور گھنٹوں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی رہیں جس کی وجہ گاڑیوں کا فیول بھی ختم ہوگیا اور ایمبولینسوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی اور مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ٹریفک پولیس شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کی کوشش کرتی رہی تاہم ریلی کے سبب ٹریفک کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا اور ٹریفک جام کے باعث لوگ مخالف سمتوں میں گاڑیاں چلانا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے صورت حال مزید گمبھیر ہوگئی اور شہریوں نے پبلک ٹرانسپورٹ سے اتر کر پیدل سفر کرنا شروع کردیا ۔رات گئے تک شہر میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام دیکھنے میں آیا ۔جیسے جیسے ریلی آگے بڑھتی گئی ا س روٹ پر ٹریفک بتدریج بحال ہوتا گیا
کراچی ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی ریلی ،شہر میں بدترین ٹریفک جام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق



















































