لندن(نیوزڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان نے ان سے مصالحت سے انکار کر دیا ہے اور اب وہ معاملے کو عدالت لے جائیں گے۔دوسری طرف ریحام خان نے اپنا وکیل بھی تبدیل کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریحام خان پہلے وکیل کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے صلح کیلئے مشترکہ دوست درمیان میں ڈالے تھے لیکن ڈاکٹر اعجاز رحمان نے اس سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ریحام خان نے ان کی کردار کشی کی ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔