جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب نے میٹرو بس گرین لائن کے الیکٹریکل ورکس کی تحقیقات شروع کر دیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)نیب لاہور نے میٹرو بس گرین لائن کے الیکٹریکل ورکس کی تحقیقات شروع کر دیں،محکمہ منصوبہ وترقیات ، ایل ڈی اے اور ٹیپا سے پی سی ون سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کر لی گئیں۔نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عوام کی جانب سے میٹرو بس کے لئے تیار کئے جانے والے ایکسیلیٹرز کے حوالے شکایا ت منظر عام پر آنے کے بعد نیب لاہور نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ،ایل ڈی اے اورٹیپا سے الیکٹریکل ورکس کے پی سی ون سمیت دیگر دستاویزات طلب کرلی ہیں۔منصوبے کے تحت میٹرو منصوبے کا 27کلومیٹر کا ٹریک ہے جس میں سے آٹھ کلومیٹر کا ایلوویٹڈ ٹریک شامل ہے جبکہ ایلوویٹڈ ٹریک پر مسلم ٹاؤن سے آزادی چوک تک 9سٹیشنز بنائے گئے ہیں اور ان سٹیشنز کے دونوں اطراف بجلی سے چلنے والی برقی سیڑھیاں (ایکسیلیٹر)نصب کی گئی تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس الیکٹرک ورک پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی لاگت آئی تھی تاہم نیب لاہور نے فنی خرابی اور اس سے متعلقہ دیگر معاملات کی چھان بین کے لئے تحقیقات شروع کرتے ہوئے محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ الیکٹریکل ورکس میں ایکسیلیٹرز کی تنصیب ،جنریٹرز اور سٹیشنر پر بجلی سے متعلق کام شامل ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…