اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ٹی 20سیریز ہارنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نوازشریف اور پی سی بی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی پر طنز کے تیر چلا دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی نے پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے ،انہیں اس کارکردگی پر مین آف دی سیریزکاٹائٹل دیا جانا چاہئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف ہونے والے ٹی 20میچ میں پاکستان انگلینڈ سے 3سکور سے ہارا ہے۔