جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

”چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو عادت کے طور پر رکھا ہوا ہے“

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی نے پریس کانفرنس کے دوران مسکراہتے ہوئے کہا کہ ” شہروں اور دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ “ کو عادت کے طور پر رکھا ہوا ہے۔ عابد شیر علی مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ اور دوسری بڑھتی شکایات پر وزیراعظم کی ہدایت پر دوبارہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ رینٹل پاور کے جنازے ابھی تک اٹھا رہے ہیں ،انکے کفن دفن کا ابھی تک ہمیں ہی بندوبست کرنا پڑا ہے۔جبکہ پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی ایم پی اے پنجاب اسمبلی ڈاکٹروسیم اخترنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں اب تک بری طرح ناکام جارہی ہے اب آئندہ انتخابات کیلئے سبزباغ دکھائے جارہے ہیںپاکستان کی عوام بھی بارباردھوکے کھانے کے باوجودآزمائے ہوﺅںکوآزماتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے امیرجماعت اسلامی حلقہ PP236راﺅخلیل احمدسے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیااس موقعہ پرضلعی جنرل سیکرٹری عبدالخالق شاکر، عبدالعزیز بھٹہ اورشکیل رضا بھی موجودتھے ڈاکٹروسیم اخترکاکہناتھامیاںبرادران نے ملک پرسے قرضوںکابوجھ کم کرنے اورکشکول توڑنے کے دعوﺅں اوروعدوںکے ساتھ الیکشن مہم چلائی تھی لیکن ان کے اقتدارمیںآتے ہی کشکول ٹوٹناتوخواب دکھائی دے رہاہے لیکن اب کشکول بہت بڑاہوچکاہے اورآئے دن قرضوںکابوجھ بڑھتا چلا جا رہاہے اور اس بوجھ کے نیچے ملک و قوم دبتی چلی جارہی ہے پاکستانی قوم بھی اب دھوکے کھانے کی عادی ہوچکی ہے ملک میں قیادت کافقدان نہیں ہے صرف اعتمادکی کمی ہے جس دن عوام نے باریاںلینے والی جماعتوںسے جان چھڑاکر دوسری محب وطن جماعتوں پراعتمادکرناشروع کردیااوروہ اقتدارمیںآگئیںتوملکی معیشت میںبہتری آناشروع ہوجائے گی اورملک ترقی کی منزل کی طرف گامزن ہوجائے گاان کایہ بھی کہناتھاکہ ہماری عوام کوتھانہ کچہری کی سیاست نے یرغمال بنارکھا ہے اور ایسی سیاست کرنے والوںنے عوام پراپناتسلط قائم کررکھاہے اورعوام ان کے خوف سے آزادنہیںہوپارہی ڈاکٹروسیم اخترکامزید کہناتھاکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہیںلاکھوںروپے خرچ کرکے کامیاب ہونے والے کونسلراور چیئرمین کیسے اپنے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرسکے گاوہ توسب سے پہلے الیکشن میں خرچ کی گئی اپنی رقم پوری کرنے کی کوشش کرے گااس کے بعدکچھ بچاتوعوام اور حلقہ کے بارے سوچے گاالیکشن کمیشن کوچاہئے کہ امیدواروںکے اخراجات کاخفیہ طریقہ سے پتہ چلائے اورمقررہ حدسے زیادہ اخراجات ثابت ہونے پران کے خلاف کاروائی کرے ان کاکہناتھااگرقوم ملک میںامن وسکون چاہتی ہے توقران وسنت کوملک کا سپریم قانون بنوانے کیلئے اٹھ کھڑی ہوجب ملک میںقران وسنت کانظام قائم ہوجائے گاتونہ مہنگائی رہے گی اورنہ ہی بدامنی ہوگی دہشت گردی کاخودبخود خاتمہ ہوجائے گاانہوںاس بات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںجتنی کمی ہوئی ہے حکومت اس تناسب سے عوام کوریلیف نہیںدے رہی حکومت اپنی طرف سے توعوام کوکچھ نہیںدے پارہی لیکن جن اشیائ کے نرخ عالمی سطح پرکم ہوئے ہیں کم ازکم وہ حق توعوام کودےاجائے انہوںجماعت اسلامی کی مقامی قیادت پرزوردیاکہ قران وسنت کی بالادستی کیلئے عوام میںپرزورمہم چلائی جائے تاکہ عوام قران وسنت کی برکتوںسے روشناس ہوسکے تاکہ ملک میں قران وسنت کے نفاذکیلئے نچلی سطح سے بھی قیادت ابھرکرسامنے آسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…