جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے اہم منصوبہ افتتاح کے بعد ہی فروخت کرنے کافیصلہ کرلیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے اہم منصوبہ افتتاح کے بعد ہی فروخت کرنے کافیصلہ کرلیا۔ قائداعظم سولر پارک بہاولپور کی نجکاری کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائداعظم سولر پاور پارک بہاولپور پر اربوں خرچ کرنے کے بعد اب اس کی نجکاری کا بھی فیصلہ کر لیا گیا اور اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیکرٹری انرجی نے کابینہ سے منظوری لینے کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔قائداعظم سولر پاور پارک کو بیچنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے دو تجاویز زیرغور ہیں۔ پہلی تجویز کے مطابق عوام کو شیئر فروخت کیے جائیں جبکہ دوسری تجویز ہے کہ سٹرٹیجک سیل آف شیئر کے ذریعے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے۔ عوام کو شیئر فروخت کرنے کی تجویز کو طویل العمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔ اب حتمی تجویز یہ قرار پائی ہے کہ سولرپارک کو سٹرٹیجک سیل آف شیئر کے ذریعے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے۔نیپرا نے سولر پارک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت بارہ روپے مقرر کی ہے جبکہ اس وقت اس سے حاصل ہونے والی بجلی کی فی یونٹ پیدواری لاگت ہی چوبیس روپے ہے۔ قائداعظم سولر پاور پارک کی کل پیداواری صلاحیت سو میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت صرف اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سولر پاور پارک کی کل لاگت تیرہ اعشاریہ پانچ ارب روپے تھی اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بتدریج ایک ہزار میگاواٹ تک بڑھایا جانا تھا



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…