اسلام آباد( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی شاہ خرچیوں کی نشاہدہی کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ءاوررکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت جھوٹے اشتہارات چلا رہی ہے اور ان سے عوامی مسائل کا حل نہیں نکلنا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اسدعمرکاکہناتھاکہ حکومت عوام کے پیسوں سے جھوٹے اشتہارات چلا نے کی بجائے عوامی سوالوں کے جواب دے۔ موسم سرما تیسری مرتبہ شروع ہو گیاہے تاہم ابھی تک عوام گیس کی فراہمی سے محروم ہیں۔ حکومت عوام کو ایل این جی کے بارے میں بتائے جس کے بارے میں داستانیں مشہور ہیں کیونکہ جھوٹے اشتہارات چلانے سے عوامی مسائل کا حل نہیں نکلنا۔انہوں نے کہاکہ اگرعوامی نمائندے مسائل حل نہیں کرینگے توصرف اشتہارات چلانے سے کچھ بھی نہیں ہوسکتابلکہ اشتہارات پرپیسہ لگانے کے بجائے عوام کی فلاح کرخرچ کرے