بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قائداعظم سولر پارک بہاولپور افتتاح کے پانچ ماہ بعد ہی برائے فروخت

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت کو نندی پور پاور پراجیکٹ کے بعد ایک اور بڑا دھچکا۔ قائداعظم سولر پارک بہاولپور کی نجکاری کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نام پر عوام سے ووٹ مانگ کر اقتدار میں آنے والی حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کی جگ ہنسائی کے بعد حکومت کو ایک اور بڑا دھچکالگ گیا۔ قائداعظم سولر پاور پارک بہاولپور پر اربوں خرچ کرنے کے بعد اب اس کی نجکاری کا بھی فیصلہ کر لیا گیا اور اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیکرٹری انرجی نے کابینہ سے منظوری لینے کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔قائداعظم سولر پاور پارک کو بیچنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے دو تجاویز زیرغور ہیں۔ پہلی تجویز کے مطابق عوام کو شیئر فروخت کیے جائیں جبکہ دوسری تجویز ہے کہ سٹرٹیجک سیل آف شیئر کے ذریعے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے۔ عوام کو شیئر فروخت کرنے کی تجویز کو طویل العمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔ اب حتمی تجویز یہ قرار پائی ہے کہ سولرپارک کو سٹرٹیجک سیل آف شیئر کے ذریعے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے۔نیپرا نے سولر پارک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت بارہ روپے مقرر کی ہے جبکہ اس وقت اس سے حاصل ہونے والی بجلی کی فی یونٹ پیدواری لاگت ہی چوبیس روپے ہے۔ قائداعظم سولر پاور پارک کی کل پیداواری صلاحیت سو میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت صرف اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سولر پاور پارک کی کل لاگت تیرہ اعشاریہ پانچ ارب روپے تھی اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بتدریج ایک ہزار میگاواٹ تک بڑھایا جانا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے رواں سال مئی میں منصوبے کا افتتاح کیا تھا جس کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں اور نجی مہمانوں سے بھرے دو ہوائی جہاز بہاولپور لے جائے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…