پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سوئی سدرن کے سابق ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شعیب صدیقی اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زبیر صدیقی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے کرپشن الزامات پر مزید تفتیش کے لئے سابق ایم ڈی سوئی سدرن شعیب وارثی اور ڈی ایم ڈی زبیر صدیقی کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ دونوں ملزمان کے خلاف 5 سے زائد کرپشن ریفرنسز دائر ہیں جن سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے اس لئے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ عدالت نے نیب کے تفتشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 14 روزہ ریمانڈ کے دوران تحقیقات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ 3 ماہ قبل رینجرز نے سابق مشیر پیٹرولیم اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لیاتھا جن کی نشاندہی پر رینجرز نے شعیب وارثی اور زبیر صدیقی کو حراست میں لیا اور انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے دوران ملازمت غیرقانونی ٹھیکے دیئے اور غیرقانونی طور پر کروڑوں روپے کمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…