اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ،آج سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 8ریکارڈ کیا گیا ،استور میں منفی 4،دالبندین میں منفی 3 جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2 ہوگیا۔سردی میں اضافے نے گرم مشروبات اور جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ کردیا،گلگت بلتستان میں غذر،استور اور دیامر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ،پہاڑوں پر جمی برف اور سرد ہواؤ ں نے سردی کو بڑھا دیا ہے۔کرم ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں سردی میں اضافے نے جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھا دئے ہیں۔مالاکنڈ ڈویڑن ،ہزارہ ڈویڑن اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد موسم کے ساتھ ہی مختلف موسمی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔سندھ او رپنجاب کے شہروں میں موسم سرد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اوربالائی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے