کراچی(نیوز ڈیسک)کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ٹائر فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ کا واقعہ ایک گھنٹہ قبل پیش آیا۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘ متاثرہ فیکٹری کے قریب موجود چمڑا فیکٹری کو بھی خالی کرالیا گیا ہے‘ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 5گاڑیاں اور ایک باوزر مصروف ہیں۔ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں چوکیدار اور مزدور موجود تھے‘آگ لگنے کے فوری بعد طور پر چوکیدار اور مزدوروں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ فیکٹری کے قریب رینجرز اہلکار بھی موجود تھے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔