پشاور(نیوزڈیسک)عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا نظام مکمل طورپر تبدیل ہونے کا اقدام،خیبرپختونخوامیں بڑا اقدام ہوگیا،خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر عوام کو سبز باغ دکھا کر حج کیلئے لے جاتے ہیں لیکن وہاں وعدے کے باوجود درست طریقے سے انتظامات بھی نہیں کرتے اور پیسے بھی زیادہ لیتے ہیں اس لئے حکومت پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر سے حج کے انتظامات لے کر خود حاجیوں کا انتظام سنبھال لیں ، قرار داد تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمود جان نے پیش کی جس کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کو حمایت حاصل تھی۔قرار داد میں کہا گیا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹر عوام سے کئے ہوئے وعدوں پر پورا نہیں اترتی اور حج کے دوران عوام شدید مشکلات سے دوچار ہوتی ہے محمود جان کی سرکاری میڈیکل کالجز کے ایڈہاک پروفیسرز کے مستقلی کے حوالے سے قرار داد بھی ایوان نے متفقہ طور پر منظور کی ۔