جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

آصفہ بھٹو زرداری بھی بینظیر کے نقش قدم پر

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) آصفہ بھٹو زرداری نے میانوالی کے قریب پاکستان ایئر فورس کے تربیتی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون فلائینگ افسر مریم مختیار کے گھر ملیر کینٹ جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑہی، اس موقع پر شہید مریم کے والدمختیار احمد شیخ اور دیگر اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے شہید مریم مختیار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے پورے پاکستان کی خواتین کا سر فخر سے بلند کیا ہے، انہوں نے سوگوار اہل خانہ سے کہا کہ آپ نے ایک عظیم عورت کی تربیت کرکے انہیں اس مقام پر پہنچایا جو کہ پاکستان کی ہرخواتین اور لڑکیوں کے لئے باعث حوصلہ ہیں، میں مریم کو سلام پیش کرتی ہوں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کا بھی خواب اور مشن تھا کہ پاکستان کی خواتین ملک کی ترقی، خوشحالی اور دفاع میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ شہید مریم مختیار کی زندگی قوم کی بیٹیوں کے لیئے مشعل راہ ہے ۔ مریم مختیار نے شہدا میں نئی تاریخ رقم کی ۔ اس موقع پر مریم شیخ کے اہل خانہ کے ایک فرد نے التماس کی کہ ایک اسکول کا نام شہید مریم شیخ سے منصوب کیا جائے جس پر آصفہ بھٹو زرداری کہا کہ وہ اس سلسلے میں کوشش کریں گی، آصفہ بھٹو زرداری کچھ دیر مریم شیخ کے اہل خانہ کے ساتھ رہیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…