اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 173 دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی‘ اس وقت 206 دہشتگرد سزائے موت پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ 2725 خیبر پختونخوا میں جبکہ سب سے زیادہ دہشتگرد 2530 فاٹا میں مارے گئے۔ سب سے زیادہ 106 دہشتگردوں کو سزائے موت سندھ میں دی گئی جبکہ سزائے موت کے منتظر دہشتگردوں میں سندھ میں 98 دہشتگرد موجود ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔