جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں فوج کی طلبی ،حتمی فیصلے کا اعلان ہوگیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا نے کہاہے کہ انتخابات کے دور ان سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ¾فوج کی 44 اور رینجرزکی 8 کمپنیاں کوئیک رسپانس کے طورپرتعینات کی جائیں گی ¾ وزیراعظم ¾ وزراءاور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،کسی کی پراوہ کئے بغیر ڈیوٹی سرانجام دیں۔چیف الیکشن کمشنر سرداررضا محمد کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب، سیکرٹری بلدیات، آئی جی، ڈی جی ملٹری سمیت الیکشن کمیشن کے حکام سمیت تمام 12 اضلاع کے ڈی آر اوز نے بھی شرکت کی ¾ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فوج کی 44 اور رینجرزکی 8 کمپنیاں کوئیک رسپانس کے طورپرتعینات کی جائیں گی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کےلئے 3 کروڑ 41 لاکھ 7 ہزار911 بیلٹ پیپرز ¾ سندھ میں 1 کروڑ57 لاکھ 67 ہزار674 بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا سلسلہ فوج کی نگرانی میں جاری ہے،انتخابات کے لیے پنجاب کے12 اضلاع ¾ سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔ 5 دسمبر کو پنجاب کے جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور،سیالکوٹ سمیت مظفرگڑھ ،لیہ ،رحیم یارخان، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، جھنگ اورراجن پور شامل ہیں۔ جب کہ پنجاب میں چیرمین،وائس چیرمین کے لئے نیلے رنگ کابیلٹ پیپرہوگا۔دوسری جانب سندھ کے اضلاع میں کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ، کراچی ساو¿تھ ، کراچی سینٹرل، کورنگی اورملیرکے اضلاع شامل ہیں جہاں چیرمین اوروائس چیرمین کے لئے سبزرنگ کا بیلٹ پیپر چھاپا جارہاہے ¾ مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ 67 ہزار 674 بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے۔اجلاس کے دور ان چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہاکہ وزیراعظم ¾ وزراءاور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،کسی کی پراوہ کئے بغیر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ¾دوسرے کی طرح تیسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے منعقدکیا جائیگا ¾سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام آفیسرز غیر جانبداری برتیں اور تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یکساں میدان فراہم کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو شفاف الیکشن نظرآنا چاہیے ¾سیکیورٹی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ¾ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…