پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

حملہ کس نے کیا؟وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے دعوے پرسیاسی حلقے حیران

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرہاﺅسنگ اینڈ ورکس اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز میرے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم حملہ سیاسی دہشت گردی ہے ،بعض لوگ نہیں چاہتے یہ خطہ ترقی کرے ،سیاسی استحکام قائم رہے ،ہمیشہ بلا تفریق خطے کو ترقی کی راہ گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں ،آئندہ بھی ہماری یہ کوشش جار ی رہے گی ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک شاہ محمد خان اور ان کے بھائی ملک گل باز خان شیڈول فور میں نامزد ہیں جس کی رو سے وہ قانونی طور پر بھی الیکشن لڑنے کے اہل نہیںپھرکس طرح آج وہ حکومتی عہدے پر فائز ہیں حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد میرے بیٹوں کی طرح ہیں جنہوںنے ملکی استحکام کیلئے اپنی جانیں قربان کی حملے میں د و قیمتی جانیں ضائع ہوئی جو کہ ایک بہت بڑا نقصان ہے تعزیت اور خیریت دریافت کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور دیگر سیاسی و غیر سیاسی رہنماﺅں کا تہہ دل سے مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میوہ خیل ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے اعظم خان درانی ،سابق ایم پی اے قاری گل عظیم ،سابق ایم پی اے سید حامد شاہ،آل ٹرانسپورٹ جنوبی اضلاع کے صدر ملک مقبول زمان حیدر ،ملک یوسف خان ،ملک دلنواز خان ،پیر مطیع اللہ شاہ ،انسانی حقوق کے چیئرمین ملک نیاز علی خان میراخیل عبدالرزاق مجددی ،سابق ایم این اے،مفتی اجمل سابق صوبائی وزیر میاں نثار گل ،جے یو آئی اقلیتی ونگ کے رہنما شاہد گیل سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے میڈیا پر واضح کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے معاﺅن خصوصی نے کہا تھا کہ وہ ایک بڑا دھماکہ کریں گے میرے خیال سے انہوں نے ثابت کردیا سیاست میں ذاتیات پر اتر آنا سیاست نہیں جبکہ لوگوں کو شعور دینا قانون سمجھانا اور علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا سیاست کا نام ہے مذکورہ واقعہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا اس سے پہلے بھی ہمارے امیدوارحامد شاہ کو الیکشن مہم چلانے سے روکنے کیلئے ان کے گھر کے بم دھماکہ کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ مجھے خود کی نہیں بلکہ حملے میں شہید ہونے والوں کی فکر ہو رہی ہے کیونکہ وہ بے گناہ نو جوان تھے ہمیں لوگوں کی خدمت سے کوئی بھی روک نہیں سکتا یہ علاقے ہمارے بنوں کے اپنے ہی علاقے ہیں ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہم اس وقت تک جائیں گے جب تک وہ ملک اور صوبے کے دیگر علاقوں کے برابر نہیں ہو جا تے انہوں نے تمام انٹیلی جنس اداروں سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ حملے کی فوری تحقیقات کرے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے حملے شہید ہونے والے دونوں افراد کے ورثاءکیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…