اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بتایاکہ ہاﺅسنگ کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے۔ یہ صوبوں سے ہی پوچھ لیں۔ چین پاک اقتصادی راہداری کے بارے میں بہت سے حلقے بدگمانیاں پھیلا رہے ہیں پنجاب میں میٹرو پراجیکٹ خالصتاً حکومت پنجاب اپنے وسائل سے بنا رہی ہے۔ دیگر صوبے بھی آزاد ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے دو سال قبل کہا تھا کہ وہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے پشاور میں موٹروے بنانا چاہتے ہیں‘ ہم نے فوری طور پر اس کی اجازت دیدی تھی تاہم ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔