پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سابق بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری کے بیٹے نے پاکستانی قوم کو شرمندہ کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)قائداعظم ریزیڈنسی کی انتظامیہ کی ناہلی ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،جھنڈے بوسیدہونے کی صورتحال پر مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا،وزیراعلیٰ سندھ سمیت یہ خط منسٹر کلچر،سیکرٹری کلچر،کمشنر کراچی سمیت متعلقہ اداروںکو بھی ارسال کیا گیا ہے ،خط میں لکھا گیا ہے کہ فلیگ ہاﺅس کی حالت زار نہایت مخدوش ہے،خط میںمطالبہ کیا گیا ہے فلیگ ہاﺅس کی حالت زار درست کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ، یہاں پر آئے روز غیر ملکی سیاحوں ،وزیروں سفیروں اورمختلف اسکولوں اور کالجز کے طلباءوطالبات کاآنا جانا لگا رہتا ہے ،گزشتہ دنوں بھی سابق بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے صاحبزادے سابق بھارتی وزیرخزانہ انیل کمار شاستر ی بھارت سے سینیٹرمشاہدحسین سید کی دعوت پر پاکستان میں ایک کانفرنس میں تشریف لائے ہوئے تھے ،بعد ازاں انہوں نے کراچی میں تفریحی کی غرض سے آنے کی خواہش کااظہار کیا،اوراس سلسلے میں مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے مہمان نواز ی کے فرائض انجام دیئے ،انیل کمار شاستری جب قائداعظم ریزیڈنسی گئے تو انہوں نے وہاں پر لگے بوسیدہ جھنڈوں اور جابجا گندگی کے ڈھیر دیکھ کی نہایت تشویش کا اظہار کیا،صفائی ستھرائی اور جھنڈے تبدیل کرنے کے بارے میں انیل کمار شاستری نے انتظامیہ سے پوچھا تو ان کو یہ جواب دیا گیا کہ ہمارے پاس تو جھاڑوخریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں آپ 600روپے کا جھنڈا خریدنے کی بات کرتے ہیں ،اس جواب پر کانگریسی لیڈر نے اپنی جیب سے انتظامیہ کو ایک ہزار روپے کا نوٹ نکال کر دیا اوراسی اثناءانہوں نے اپنے جو تاثرات قلمبند کیئے اس میں بھی اس بات کا تزکرہ کیا،خط میں لکھا گیا کہ یہ عمل انتظامیہ کی جانب سے باعث شرم ہیں ،انتظامیہ کے پاس فنڈ نہیں تھے یا انہیں کوئی شکایت تھی تو وہ محکمہ کو بتاتے ،ہندوستان سے آئے ہوئے مہمان کے آگے دھائیاں دینے کی کیا ضرورت تھی ،خط میں لکھا گیا کہ انیل کمار شاستری حلیم عادل شیخ کی دعوت پر ان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،جہاں سینئر صحافی اور دانشور بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…