جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

(ن) لیگ کےخلاف گرینڈ الائنس کا اعلان ،حکومت کو پریشانی پڑ گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی رہنماو¿ں کے خلاف مقدمات بنانے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے سمیت انتقامی کارروائیوں پر سنوائی نہ ہونے پر ن لیگ کی حکومت کے خلاف سخت عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پریس کلبوں کے باہر اور اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور اگلے مرحلے میں اہم سڑکوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی اہم قومی منصوبوں میں حکومت کی عدم دلچسپی، میگا پروجیکٹس میں مبینہ کرپشن اورترقیاتی منصوبوں میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی، حکومتی کرپشن اورناقص کارگردگی کو وائٹ پیپر کی صورت میں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکمراں لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے، دبئی میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری حکومتی رویے اور انتقامی کارروائیوں پر اہم رہنماوں سے تفصیلی مشاورت کررہے ہیں۔ اہم ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی نے اس صورت حال پر اپوزیشن کی اہم جماعتوں تحریک انصاف، اے این پی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور غور کیا گیاکہ حکمراں لیگ کے پارلیمانی جماعتوںکے نظر انداز کرنے کے رویے اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس قائم کرنے اور حکمراں لیگ کی پالیسیوں کے خلاف مشترکہ احتجاج کرنے بھی ان پارلیمانی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قراردادیں بھی جمع کرائی جائیں گی، اگر ضروری سمجھا گیا تو پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…