منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم تنظیم کا امیر گرفتار

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور عید گاہ میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گلشن اقبال میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم حزب التحریر کراچی کے امیر سہام قمر کو گرفتار کیا گیا جو کےالیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجرکےعہدے پرفائرہے، ملزم سہام ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور کراچی کے پوش علاقوں میں اپنی تنظیم کا پرچارکرتا ہے جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور مذہبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ عثمان باجوہ کے مطابق ملزم 3 سال سے کے الیکٹرک میں تعینات ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ عید گاہ اور گلستان جوہر میں کارروائیوں کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے قبضے اسے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق عید گاہ سے ملزم عثمان غنی عرف گٹکا کو گرفتار کیا گیا جس نے 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جب کہ گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران منیر احمد گوپانگ کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے 2014 میں اہلسنت و الجماعت کے جلوس میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا جب کہ اس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…