اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین کی پیشی سے قبل راتوں رات تھانہ نارتھ ناظم آباد میں نیا تفتیشی افسر لگایا گیا ‘ رینجرز نے عدالت سے چودہ دن کے پولیس ریمانڈکی درخواست کی لیکن تفتیشی افسر نے چودہ کو چار دن میں تبدیل کر دیا۔ان خیالات کا اظہار معروف صحافی اور سینئر کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے پروگرام ’کل تک’ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی سپورٹ کیلئے سندھ حکومت کے پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان بھی عدالت میں موجود تھے اور عدالت کا ماحول یہ تھا کہ رینجرز کا سپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور سندھ کا سپیشل پبلک پراسیکیوٹر آمنے سامنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے رینجرز سے ہاتھ اٹھا لیا جنہوں نے رینجرز کو کراچی کو صاف کرنے کا اختیار دیا تھا اور دوسری طرف ایم کیو ایم بھی رینجرز کیخلاف سڑکوںپر آ گئی۔ اس ماحول سے کیا رینجرز کی واپسی شروع ہو جائے گی یا فوج بھرپور طریقے سے سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال پر پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے ۔