اسلام آباد (نیوزڈیسک)اب لڑائی شریفوں کے درمیان ہے ‘ طاہر القادری بڑی عظیم انسان اور زبردست آدمی ہیں‘مارچ تک فیصلہ ہو جائے گا کہ نواز شریف نے نیچے لیٹناہے یا اداروں نے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب لڑائی شریفوں کے درمیان ہے طاہر القادر بڑی عظیم انسان ہیں انہوں نے کینیڈا میں میرا بڑا خیال رکھا۔ انہوں نے کہا کہ دو دفعہ کینیڈا جاتے ہوئے جہا ز سے اتارا گیا لیکن اس موقع پر جتنی طاہر القادری نے میری آﺅ بھگت کی اور مجھے فیملی کے ساتھ کھانے پر مدعو کیا اس کیلئے میں ان کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ اپریل تک یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ اداروں نے نواز شریف کے نیچے لیٹنا ہے یا نواز شریف نے اداروں کے نیچے لیٹنا ہے۔