اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک معروف ٹی وی میزبان اور کالم نگار نے اپنے کالم میں ایک صاحب کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے پہلے پانچ دن تو ڈاکٹر عاصم نے ناک پر مکھی تک بیٹھنے نہیں دی‘ نہ ہی کسی کو قریب آنے دیا او ررینجرز پر رعب ڈالنے کیلئے مسلسل انگریزی میں گفتگو کرتے رہے۔ جب انہیں یقین ہو گیا کہ اب دال نہیں گلے گی تو سب کچھ اُگل دیا۔ ایسا اگلا کہ سن کر گھن آ رہی تھی۔ اس موقع پر معروف کالم نگار نے کہا کہ ہم سنتے رہتے تھے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے ایک وزیر کے گھر کی بیسمنٹ سے ایک ارب روپے کیش ملا تھا کیا یہ سچ ہے؟اور اس وقت وہ شخص دبئی میں بیٹھا ہوا ہے اور مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتا ہے اور کراچی کے ہر اہم اجلاس میں شریک بھی ہوتا تھا۔ ایک لانچ بھی پکڑی گئی تھی جس میں اربوں روپے دبئی بھیجے جا رہے تھے؟ وہ صاحب بولے یہ بالکل درست ہے کہ ان کی بیسمنٹ سے ایک ارب روپے کا کیش ملا تھا ۔معروف صحافی کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف ایک اور ایف آئی آر کاٹی گئی ہے جس میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے لیڈروںکے نام ہیں جو اپنی اپنی پارٹیوں کے دہشت گردوں کا علاج عاصم حسین کے ہسپتال سے کراتے تھے۔