کراچی(نیوزڈیسک)وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کئی وزرا کے محکموں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔
دبئی میں پیپلز پارٹی قیادت کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے محکمہ وزیر ناصر شاہ کو محکمہ خوراک کا قلمدان دے دیا گیا، صوبائی وزیر جام خان شورو کو محکمہ بلدیات کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ مولا بخش چانڈیوکو وزیر اعلیٰ کا مشیر برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت سندھ کا کہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی فیاض بٹ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ نثار کھوڑو سے اطلاعات اور منظور وسان سے خوراک کا قلمدان واپس لے لیا گیا
سندھ کے وزرا کے محکموں میں رد و بدل کی منظوری
27
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں