اسلام آباد (آن لائن)ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ ملنا بے سودثابت ہوا،نام ای سی ایل میں ہونے سے ملک سے باہر سفر نہیں کر سکیںگی۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل ایان علی سپیشل جج کسٹم راولپنڈی رانا آفتاب حسین کی طرف سے پاسپورٹ واپس مل جانے کے باوجود پاکستان سے باہر سفر نہیں کر سکیں گی ، ماڈل ایان علی کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جانے کی وجہ سے وہ ملک سے باہر سفر نہیں کر سکیں گی،ایان علی نے دبئی ،تھائی لینڈ سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے پانچ سالوں میںتین پاسپورٹس حاصل کئے وہ ان سالوں میں چار درجن غیر ملکی دورے کر چکی ہے،کسٹم حکام کی طرف سے کرنسی سمگلنگ کیس میں فضل جج کے حکم پر تینوں پاسپورٹ کورٹ میں جمع کرا رکھے ہیں مگر ای سی ایل میں جب تک نام رہے گا وہ پاکستان سے باہر نہیں جا سکے گی۔