لاہور(آن لائن)حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد نیا بلدیاتی سیٹ اپ اپنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر، چیئرمین وائس چیئرمین کے علاوہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد صوبہ بھر ڈی سی او کا عہدہ ختم کرکے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کا سربراہ بنایا جائیگا ۔بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو ضلعی حکومت بنائیں گے اس میںڈپٹی کمشنر کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور بلدہاتی سیٹ اپ میںضلع کونسل کے متعدد اقدامات کی نگرانی بھی ڈپٹی کمشنر ہی کرے گا۔